Friday, December 5, 2025
No menu items!
HomePROVINCE SINDSINDH GOVT, ANNOUNCES SUPPORT PACKAGE FOR FARMERS INCLUDING MINIMUM WHEAT PRICE 3500...

SINDH GOVT, ANNOUNCES SUPPORT PACKAGE FOR FARMERS INCLUDING MINIMUM WHEAT PRICE 3500 RS PER MUN

کراچی نیوز ڈیسک عمران لاسی سے

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بدھ کے روز ایک اہم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سندھ کے کسانوں کے لیے خوشخبری دی اور کہا کہ سندھ حکومت کسانوں کے لیے مزید سہولیات پیدا کرنے کی خواہاں ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ آبادگاروں کو سپورٹ پرائس دینا ضروری ہے اور سندھ نے وفاق کی گندم کی امدادی قیمت قبول کرلی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کسانوں کو کھاد کی کمی کے سبب پیداوار متاثر ہوئی ہے اور حکومت چاہتی ہے کہ کسانوں کو اضافی سہولیات فراہم کی جائیں۔

سید مراد علی شاہ نے بتایا کہ وفاق سے زرعی آمدن پر ٹیکس کے بارے میں بھی بات کی گئی ہے اور جو لوگ کمائی کرتے ہیں، انہیں ٹیکس دینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے زمیندار بھی ہیں جنہوں نے اخراجات پورے کرنے کے لیے زمین بیچی۔ زرعی آمدن پر ٹرپل ٹیکس کا نفاذ فی الحال موخر کردیا گیا ہے اور اب ٹیکس سلیب پرانا 15 فیصد کے حساب سے نافذ ہوگا۔

وزیراعلیٰ نے یاد دلایا کہ پیپلز پارٹی کی گذشتہ حکومت میں گندم کی امدادی قیمت مقرر کی گئی تھی اور اگلے چھ سال تک گندم درآمد نہیں کی گئی۔ امدادی قیمت ختم ہونے پر گندم درآمد کرنا پڑی۔ آج کی پریس کانفرنس کا مقصد کسانوں کو خوشخبری دینا ہے۔

اہم اعلان اور سہولیات:

حکومت گندم کی خریداری کرے گی اور کم از کم قیمت 3500 روپے فی من مقرر کی گئی ہے۔

کسانوں کو ایک بوری ڈی اے پی اور دو بوری یوریا فی ایکڑ فراہم کی جائیں گی۔

کسانوں کے لیے دیے گئے پیکج کی مالیت 55 ارب روپے ہے۔

زرعی آمدن پر ٹیکس پرانے ریٹ 15 فیصد کے مطابق وصول کیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی کوششوں کو بھی سراہا اور کہا کہ بلاول بھٹو نے کم از کم آٹھ ملاقاتیں وزیراعظم سے کی ہیں تاکہ کسانوں کے حقوق محفوظ ہوں۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments