Friday, December 5, 2025
No menu items!
HomeInternational NewsTRUMP’S POLITICAL COLLAPSE SHAKES AMERICAN POWER STRUCTURE — MUSLIM WORLD REJOICES AT...

TRUMP’S POLITICAL COLLAPSE SHAKES AMERICAN POWER STRUCTURE — MUSLIM WORLD REJOICES AT HISTORIC TURNING POINT

واشنگٹن ( انٹرنیشنل نیوز ڈیسک، نیوز سینٹرز پاکستان )
امریکی سیاست میں زلزلہ وہ ٹرمپ، جو مسلم دنیا کو کمزور سمجھتا تھا، آج خود اپنی سیاست کے ملبے تلے دب گیا۔ نیویارک، ورجینیا اور نیوجرسی میں شرمناک شکست نے اُس کی “گریٹ امریکا” کی پرانی کہانی کو راکھ میں بدل دیا۔ تاریخ کا انتقام خاموش مگر کاری وار کرتا ہے — آج وہی قوم جسے وہ تقسیم کرنا چاہتا تھا، اتحاد کا جھنڈا بلند کر چکی ہے۔

ورجینیا میں بھارتی نژاد غزالہ ہاشمی کا لیفٹیننٹ گورنر بننا صرف انتخابی کامیابی نہیں — یہ اس نظام کے منہ پر تھپڑ ہے جس نے برسوں تک مسلمانوں کو شک و نفرت کا نشانہ بنایا۔ یہ اس قوم کے لیے سبق ہے جو ظلم سہہ کر بھی خاموش رہتی تھی کہ جب کردار سچ بولے تو دنیا کی طاقتیں جھک جاتی ہیں۔

غزالہ ہاشمی نے اپنی فتح کے بعد کہا
“یہ جیت میرا نہیں، ان تمام مسلمانوں کا جواب ہے جنہیں دہشت گرد کہا گیا، جن کے حجاب کا مذاق اڑایا گیا، اور جن کے ایمان کو شک کی نظر سے
دیکھا گیا۔”

امریکی میڈیا کے مطابق، ڈیموکریٹس کی یہ حیران کن فتوحات ٹرمپ کے سیاسی تابوت پر آخری کیل ثابت ہو سکتی ہیں۔ ماہرین کہتے ہیں کہ یہ وقت مسلم دنیا کے بیدار ہونے کا ہے — کیونکہ طاقت بندوقوں سے نہیں، نظریات کی سچائی سے حاصل ہوتی ہے۔

آج کا سبق یہ ہے کہ ظلم وقتی ہوتا ہے، مگر حق ہمیشہ لوٹ کر آتا ہے۔
وہ ٹرمپ جو کبھی دنیا کے مسلمانوں پر پابندیاں لگاتا تھا، آج خود سیاسی
تنہائی کی قید میں ہے۔

یہ لمحہ صرف امریکا نہیں، پوری امت مسلمہ کے لیے یادگار ہے جاگنے کا، سوچنے کا، اور اپنی پہچان واپس لینے کا وقت۔

جڑے رہیں انوسٹی گیٹو، تجزیاتی اور عالمی خبروں کے لئے ہر خبر کا رخ سچ کی جانب، نیوز سینٹرز پاکستان۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments