Friday, December 5, 2025
No menu items!
HomeInternational NewsTURKISH PRESIDENT ERDOGAN ACCUSES ISRAEL OF VIOLATING GAZA CEASEFIRE THROUGH FALSE PRETEXTS

TURKISH PRESIDENT ERDOGAN ACCUSES ISRAEL OF VIOLATING GAZA CEASEFIRE THROUGH FALSE PRETEXTS

استنبول انٹرنیشنل نیوز ڈیسک سی سی این آئی کے مطابق


ترک صدر رجب طیب ایردوان نے ایک بار پھر عالمی ضمیر کو جھنجھوڑتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل بہانے بنا کر غزہ میں جنگ بندی کی کھلی خلاف ورزیاں کر رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی اشتعال انگیزی کے باوجود حماس جنگ بندی معاہدے پر مکمل طور پر کاربند ہے۔

ایردوان نے الزام عائد کیا کہ غزہ میں تعلیمی اداروں کو نشانہ بنا کر تباہ کر دیا گیا، جبکہ بے شمار طلبا اور اساتذہ کو شہید کر دیا گیا۔

انہوں نے شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں اب تک ہزاروں معصوم فلسطینیوں کو سفاکی سے قتل کیا جا چکا ہے۔

ترک صدر نے عالمی برادری پر کڑی تنقید کی اور کہا کہ دو سال تک دنیا کی نام نہاد “مہذب اقوام” فلسطینیوں کی نسل کشی کو محض تماشائی بن کر دیکھتی رہیں۔ ایردوان نے واضح کیا کہ ترکی فلسطین کے مسئلے پر کبھی خاموش نہیں بیٹھے گا اور ہر عالمی فورم پر فلسطینیوں کا مقدمہ اٹھاتا رہے گا۔

PRIME NEWS AGENCY
City Crime News International (CCNI)

ہر خبر کا رُخ سچ کی جانب
جڑے رہیں ملکی و غیر ملکی تجارتی، تجزیاتی، انوسٹی گیٹو اور تازہ ترین خبروں کے لئے۔

NEWS CENTERS PK

The Supreme Command of Truth Journalism.

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments