اسلام آباد ( نیوز ڈیسک نفیس بھٹہ سے )
پیپلز پارٹی کے دباؤ پر 27ویں آئینی ترمیم کے مسودے میں ایک دھماکہ خیز شق شامل کر لی گئی
اب صدرِ مملکت کے خلاف تاحیات نہ کوئی مقدمہ بن سکے گا، نہ گرفتار کیا جا سکے گا
سیاسی اور آئینی ماہرین کے مطابق یہ قدم پاکستان کی جمہوری تاریخ میں طاقت کے توازن کو یکسر بدل دے گا۔
ناقدین کا کہنا ہے کہ یہ آئین نہیں، سیاسی حفاظت کا نیا قلعہ ہے
جبکہ پیپلز پارٹی کے حلقے اسے جمہوریت کے استحکام کی ضمانت قرار دے رہے ہیں۔
باخبر ذرائع کے مطابق اس مجوزہ ترمیم کا اصل مرکز آصف علی زرداری کی وہ سیاسی بصیرت ہے
جس نے ہر دور میں حالات کے رخ کو اپنے حق میں موڑ دیا۔
یہی وہ تدبیر ہے جس نے نظام کو شطرنج کی چالوں میں الجھا کر رکھ دیا ہے۔
💬 جمہوریت کا بے تاج بادشاہ — ایک زرداری سب پہ بھاری
سسٹم کو مات دے گیا، تلخ حقیقت، تہلکہ خیز انکشاف
کرخت مگر میٹھا لہجہ، سبق آموز سیاست
لازوال سیاست کا بادشاہ آصف علی زرداری!
🟢 جڑے رہیں “نیوز سینٹرز پاکستان” کے ساتھ
ملکی و غیر ملکی، تجزیاتی و انوسٹی گیٹو
تازہ ترین خبروں کے لیے —
ہر خبر کا رخ سچ کی جانب
