لاھور کرائم رپورٹر سے عہدہ سنبھالتے ہی انہوں نے شہریوں کو بہتر سفری سہولیات فراہم کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔
انہوں نے واضح کیا کہ شہر میں ٹریفک کے نظام کو مزید مؤثر اور منظم بنانے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں گےجبکہ شہریوں کو بلا تعطل سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ ٹریفک سگنلز پر موجود بھکاریوں (بیگرز) کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی
تاکہ ٹریفک کی روانی متاثر نہ ہو اور شہریوں کو محفوظ ماحول میسر آ سکے۔
لاہور ٹریفک پولیس کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ادارہ جدید ٹیکنالوجی اور مؤثر حکمت عملی کے ذریعے شہریوں کی سہولت کو اولین ترجیح دے رہا ہے۔
اس سلسلے میں نئے اقدامات متعارف کروائے جائیں گے
تاکہ نہ صرف ٹریفک کی روانی بہتر ہو
بلکہ عوام کو حقیقی معنوں میں ریلیف فراہم کیا جا سکے۔
انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ قانون کی عملداری کو یقینی بنایا جائے گا
اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے گی،
تاکہ لاہور کو ایک منظم اور محفوظ ٹریفک سسٹم کا حامل شہر بنایا جا سکے۔

