اسلام آباد سی سی این آئی نیوز ڈیسک مسعود چودھری سے
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی سے ملاقات میں کہا
پاکستان خطے میں امن، استحکام اور باہمی تعاون کے فروغ کے لیے پرعزم ہے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ دہشت گردی، منشیات کی اسمگلنگ، انسانی اسمگلنگ اور غیر قانونی ہجرت جیسے مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کے لئے دونوں ممالک کے درمیان مؤثر تعاون ناگزیر ہے۔
ملاقات کے دوران پاکستان اور ایران نے سرحدی سلامتی، بارڈر مینجمنٹ، انٹیلی جنس کے تبادلے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان روابط کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔ دونوں رہنماؤں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دہشت گرد عناصر کے خلاف مشترکہ حکمتِ عملی اختیار کرتے ہوئے خطے میں پائیدار امن کو یقینی بنایا جائے گا۔
وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان اپنے تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ باہمی احترام، اعتماد اور مشترکہ مفادات کی بنیاد پر تعلقات کو فروغ دینا چاہتا ہے،جبکہ علاقائی استحکام دونوں ممالک کے عوام کے مفاد میں ہے۔
جڑے رہیں ملکی و غیر ملکی خبروں، تجزیاتی کالمز اور انویسٹی گیٹو رپورٹس کے لیے۔
ہر خبر کا رخ سچ کی جانب
CITY CRIME NEWS INTERNATIONAL
(CCNI) |PRIME NEWS AGENCY | NEWS CENTERS PK
