Friday, December 5, 2025
No menu items!
HomeInternational NewsPOLITICAL MASTERMIND ZARDARI’S STRATEGIC REIGN RESHAPES PAKISTAN’S POWER LANDSCAPE

POLITICAL MASTERMIND ZARDARI’S STRATEGIC REIGN RESHAPES PAKISTAN’S POWER LANDSCAPE

(کینیڈا انٹرنیشنل نیوز ڈیسک / سید اعجاز اختر)
جناب آصف علی زرداری — وہ نام جو پاکستان کی سیاست میں مفاہمت، جوڑ توڑ اور طاقت کے کھیل کا دوسرا نام بن چکا ہے۔ محترمہ بے نظیر بھٹو کی شہادت کے بعد جب پیپلز پارٹی بکھرنے کے دہانے پر تھی، آصف زرداری نے اپنے سیاسی تدبر اور غیر معمولی حکمت عملی سے نہ صرف پارٹی کو بچایا بلکہ اقتدار کے ایوانوں تک رسائی حاصل کی۔

پرویز مشرف جیسے طاقتور آمر کو رخصت کرنے کا کریڈٹ بھی انہی کے کھاتے میں جاتا ہے۔ ان کا تاریخی جملہ “جمہوریت بہترین انتقام ہے” سیاسی میدان میں ان کی شناخت بن گیا۔ سندھ میں مضبوط سیاسی گرفت کے ساتھ انہوں نے مرکز میں حکومت قائم کی اور پھر صدر پاکستان کے عہدے پر فائز ہو کر ملک کی طاقتور ترین شخصیات میں شمار ہونے لگے۔

ان کے خلاف بدعنوانی، منی لانڈرنگ اور سرکاری وسائل کے غلط استعمال کے مقدمات برسوں زیرِ سماعت رہے مگر رفتہ رفتہ تمام کیسز ختم ہوگئے۔ پی ڈی ایم حکومت کے دوران نیب قوانین میں ترامیم کے بعد زرداری اور شہباز شریف کے خلاف مقدمات قانونی طور پر ختم کر دیے گئے۔

دلچسپ امر یہ ہے کہ عدالت میں پیشی کے دوران آصف زرداری کو وہیل چیئر یا چھڑی کے سہارے دیکھا گیا، مگر سیاسی ملاقاتوں میں وہی زرداری مکمل اعتماد اور گرم جوشی سے ملاقات کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

آج بھی عمر رسیدگی کے باوجود ان کا سیاسی اثرورسوخ قائم ہے۔ وہ نہ صرف پیپلز پارٹی بلکہ ملکی سیاست کے اہم کردار کے طور پر جانے جاتے ہیں۔
آصف علی زرداری کی سیاسی مہارت، برداشت، اور وقت کی نزاکت کو سمجھنے کی صلاحیت انہیں پاکستان کی سیاسی تاریخ کا منفرد کردار بناتی ہے۔

پاکستانیو، ہوش کرو — سیاست کے اس شطرنج پر “ایک زرداری سب پر بھاری” آج بھی زندہ حقیقت ہے۔

NEWS CENTERS PAKISTAN
Every News Turns Toward The Truth
Canada International News Desk
✍️ Sayed Ejaz Akhtar

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments