Friday, December 5, 2025
No menu items!
HomeIslamabad newsLAUNCHES MASSIVE ANTI-ENCROACHMENT DRIVE FROM BARI IMAM MUSLIM COLONY TO NAROLLA BELT

LAUNCHES MASSIVE ANTI-ENCROACHMENT DRIVE FROM BARI IMAM MUSLIM COLONY TO NAROLLA BELT

اسلام آباد نیوز ڈیسک نفیس بھٹہ سے کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے بری امام مسلم کالونی سے نڑولہ تک گرینڈ آپریشن کا آغاز کر دیا، جس میں ہیوی مشینری، بُلڈوزرز، لوڈرز اور بھاری نفری نے حصہ لیا۔

آپریشن کے دوران غیرقانونی تعمیرات، قبضہ شدہ شیڈز، پختہ ڈھانچے اور تجاوزات کے درجنوں مراکز کو مسمار کر دیا گیا۔ موقع پر پولیس، انسدادِ تجاوزات اسکواڈ اور مجسٹریٹ موجود رہے جبکہ علاقے میں عارضی طور پر ٹریفک بھی معطل رہی۔

سی ڈی اے حکام کے مطابق یہ کارروائی طویل عرصے سے زیر التوا تھی اور متعدد وارننگ نوٹسز کے باوجود قبضہ مافیا نے خلاف ورزی ختم نہیں کی تھی۔ حساس مقامات کے قریب تجاوزات کے خاتمے کو سیکیورٹی اداروں نے بھی ضروری قرار دیا تھا۔

گرینڈ آپریشن کے دوران بھاری مشینری کی گرج اور ڈھانچوں کے گرنے کے مناظر نے علاقے میں سنسنی پھیلا دی، جبکہ متعدد رہائشیوں نے احتجاج بھی ریکارڈ کرایا، تاہم حکام نے واضح کیا کہ ’’غیرقانونی تعمیرات کسی صورت برداشت نہیں کی جائیں گی‘‘۔


PRIME NEWS AGENCY
City Crime News International (CCNI)
NEWS CENTERS PAKISTAN

ہر خبر کا رُخ سچ کی جانب
جڑے رہیں ملکی و غیر ملکی تجارتی، تجزیاتی، انوسٹی گیٹو اور تازہ ترین خبروں کے لیے۔

NEWS CENTERS PK

The Supreme Command of Truth Journalism.

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments