اسلام آباد مسعود چودھری بیورو چیف سی سی این آئی
ترجمان پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بھارتی آرمی چیف کے حالیہ بیان پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کا ’’آپریشن سندور‘‘ کو محض ٹریلر قرار دینا حقیقت سے انکار اور خود فریبی کی بدترین مثال ہے۔
ترجمان نے واضح کیا کہ جس کارروائی کو بھارت ٹریلر کہہ رہا ہے وہ دراصل ایک ’’مکمل تباہ کن ہارر فلم‘‘ کی شکل اختیار کر چکی تھی، جس میں بھارتی فضائیہ کے سات جنگی جہاز مار گرائے گئے چھبیس مختلف مقامات کو نشانہ بنایا گیا اور ایس-400 دفاعی نظام کی بیٹریاں تک تباہ کردی گئیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے طنز کرتے ہوئے کہا
’’بھارت سن لے، جس ٹریلر میں سات جہاز گر جائیں وہ ٹریلر نہیں رہتا وہ بھارت کے لئے مکمل ہارر فلم بن جاتا ہے۔‘‘
لفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا کہ بھارتی آرمی چیف کا بیان اس بات کا ثبوت ہے کہ بھارتی قیادت خوش فہمی اور خود ساختہ بیانیے کے خول میں پھنسی ہوئی ہے۔
ان کے مطابق بھارت اشتعال انگیز اور بے بنیاد بیانات کے ذریعے عوامی غم و غصے کو دبانے اور اپنی عسکری ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کی ناکام کوشش میں مصروف ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
PRIME NEWS AGENCY
City Crime News International (CCNI)
ہر خبر کا رُخ سچ کی جانب
جڑے رہیں ملکی و غیر ملکی تجارتی، تجزیاتی، انوسٹیگیٹو اور تازہ ترین خبروں کے لئے۔
NEWS CENTERS PK The Supreme Command of Truth Journalism.
