Sunday, February 15, 2026
No menu items!
HomePROVINCE SINDNEW SINDH IGP APPOINTMENT THREE SENIOR POLICE OFFICERS SHORTLISTED, FINAL NAME EXPECTED...

NEW SINDH IGP APPOINTMENT THREE SENIOR POLICE OFFICERS SHORTLISTED, FINAL NAME EXPECTED SOON

سندھ نیوز ڈیسک سی سی این آئی کے مطابق پولیس کی قیادت میں متوقع تبدیلی کے سلسلے میں انسپکٹر جنرل پولیس سندھ کے لئے تین سینئر پولیس افسران کے نام شارٹ لسٹ کر لئے گئے ہیں، جن پر وفاقی سطح پر مشاورت کا عمل باقاعدہ طور پر شروع کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق آئی جی سندھ کے لئے زیرِ غور ناموں میں گریڈ 22 کے ڈاکٹر امیر احمد شیخ ، گریڈ 21 کے آزاد خان تنولی اور گریڈ 21 کے جاوید عالم اوڈھو شامل ہیں، جنہیں اعلیٰ پیشہ ورانہ تجربے اور انتظامی صلاحیتوں کی بنیاد پر فہرست میں رکھا گیا ہے۔

ڈاکٹر امیر احمد شیخ اس وقت وفاقی محتسبِ اعلیٰ کے عہدے پر فائز ہیں۔ وہ ماضی میں ایڈیشنل آئی جی کراچی اور آئی جی آزاد کشمیر جیسے اہم عہدوں پر خدمات انجام دے چکے ہیں اور پولیس سروس میں ایک مضبوط شہرت رکھتے ہیں۔

آزاد خان تنولی کا تعلق بھی گریڈ 21 سے ہے ، وہ انٹیلیجنس بیورو میں اہم ذمہ داریاں نبھا چکے ہیں اور اس وقت آئی جی سی ٹی ڈی کے طور پر دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔

تیسرے امیدوار جاوید عالم اوڈھو ہیں، جو اس وقت ایڈیشنل آئی جی کراچی کے عہدے پر تعینات ہیں اور شہری پولیسنگ، امن و امان اور کرائم کنٹرول کے حوالے سے نمایاں تجربہ رکھتے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ موجودہ آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی ریٹائرمنٹ سے قبل ہی وفاقی حکومت کو نام ارسال کر دیے جائیں گے، جن میں سے ایک نام فائنل کر کے ریٹائرمنٹ کے فوراً بعد نوٹیفکیشن جاری کیے جانے کا امکان ہے۔

PRIME NEWS AGENCY
City Crime News International (CCNI)
NEWS CENTERS
PAKISTAN

ہر خبر کا رُخ سچ کی جانب
جڑے رہیں ملکی و غیر ملکی تجارتی، تجزیاتی، انوسٹی گیٹو اور تازہ ترین خبروں کے لئے۔

NEWS CENTERS PK

The Supreme Command of Truth Journalism.

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments