اسلام آباد چیئرمینپاکستان پیپلز پارٹی
بھٹو زرداری نے موجودہ عالمی جنگی حالات کے پیشِ نظر ملک کی تمام سیاسی قیادت پر زور دیا ہے
کہ وہ اختلافات بھلا کر قومی اتحاد کا مظاہرہ کریں۔
ان کا کہنا تھا کہ دنیا تیزی سے ایک غیر یقینی صورتحال کی جانب بڑھ رہی ہے
جہاں بڑی طاقتوں کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہو رہا ہے، اور ایسے میں پاکستان کو داخلی طور پر مضبوط ہونا ہوگا۔
بلاول بھٹو زرداری نے اپنے بیان میں کہا کہ قومی سلامتی، معیشت اور خارجہ پالیسی جیسے حساس معاملات پر سیاستدانوں کو ایک پیج پر آنا ہوگا۔انہوں نے خبردار کیا کہ اگر اندرونی سیاسی انتشار جاری رہا تو بیرونی دباؤ کا مقابلہ کرنا مشکل ہو جائے گا،
جو ملکی مفادات کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پارلیمنٹ کو مضبوط بنا کر اور جمہوری عمل کو مستحکم کر کے ہی پاکستان کو درپیش چیلنجز کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے۔ان کے مطابق یہ وقت ذاتی یا جماعتی مفادات کا نہیں بلکہ قومی بقا اور سلامتی کا ہے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق، عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی کشیدگی کے اثرات خطے پر بھی مرتب ہو سکتے ہیںجس کے لیے پاکستان کو سفارتی اور داخلی سطح پر
مؤثر حکمتِ عملی اپنانا ہوگی سیاسی اتحاد اس سلسلے میں کلیدی کردار ادا کر سکتا ہے۔
PRIME NEWS AGENCY
City Crime News International (CCNI)
ہر خبر کا رُخ سچ کی جانب
جڑے رہیں ملکی و غیر ملکی تجارتی، تجزیاتی، انوسٹی گیٹو اور تازہ ترین خبروں کے لیے۔
NEWS CENTERS PK
The Supreme Command of Truth Journalism.

