لاہور (میاں جہانگیر قادر ،سی سی این آئی کے مطابق )
محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب کی جانب سے جاری کردہ اہم نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب بھر کے شہریوں کے لیے نمبر پلیٹس سے متعلق بڑی سہولت فراہم کر دی گئی ہے۔
اب گاڑیوں کے لیے سرکاری جاری کردہ نمبر پلیٹ لازمی نہیں ہوگی۔
نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ شہری اپنی گاڑی کی نمبر پلیٹ کسی بھی نجی دکان یا منظور شدہ وینڈر سے بنوا سکتے ہیں،تاہم شرط یہ ہے کہ نمبر پلیٹ کا ڈیزائن، سائز، فونٹ اور فارمیٹ وہی ہونا چاہیے جو حکومتِ پنجاب کی جانب سے منظور شدہ ہو۔
حکام کے مطابق اگر نمبر پلیٹ مقررہ سرکاری ڈیزائن کے مطابق تیار کی گئی ہے تو اسے مکمل طور پر قانونی تصور کیا جائے گا۔
مزید برآں نوٹیفکیشن میں پنجاب ٹریفک پولیس کو سختی سے ہدایت جاری کی گئی ہےکہ دورانِ چیکنگ شہریوں سے اوریجنل سرکاری نمبر پلیٹ کا مطالبہ نہ کیا جائے اور نہ ہی اس بنیاد پر چالان کیا جائے۔
ماہرین کے مطابق اس فیصلے سے شہریوں کو سہولت ملے گی، اخراجات میں کمی آئے گی اور نمبر پلیٹس کی دستیابی کا مسئلہ بھی حل ہوگا،تاہم جعلی یا غیر منظور شدہ ڈیزائن استعمال کرنے والوں کے خلاف کارروائی بدستور جاری رہے گی۔
PRIME NEWS AGENCY
City Crime News International (CCNI)
ہر خبر کا رُخ سچ کی جانب
جڑے رہیں ملکی و غیر ملکی تجارتی، تجزیاتی، انوسٹی گیٹو اور تازہ ترین خبروں کے لیے۔
NEWS CENTERS PKThe Supreme Command of Truth Journalism.

