لاہور (انٹرنیشنل نیوز ڈیسک سی سی این آئی) نمائندہ خصوصی نفیس بھٹہ کے مطابق کھاڑک نالہ سہولت بازار میں ضلعی انتظامیہ نے گرانفروشی کے خلاف بڑا ایکشن لیتے ہوئے اچانک دورہ کیا۔ نے موقع پر اشیائے خوردونوش کے سرکاری نرخ چیک کیے اور پرائس کنٹرول میکانزم کا جائزہ لیا۔
دورانِ معائنہ سبزی، پھل، چینی، آٹا اور دالوں کی قیمتوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
سرکاری ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے اور مقررہ نرخوں سے تجاوز کرنے والے متعدد دکانداروں کو جرمانے عائد کیے گئے
جبکہ سنگین خلاف ورزی پر چند دکانیں سیل کر دی گئیں۔
ڈی سی لاہور نے واضح ہدایات جاری کیں کہ شہریوں کو سستی اور معیاری اشیاء کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی اور کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
انہوں نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو فیلڈ میں متحرک رہنے اور روزانہ کی بنیاد پر چیکنگ جاری رکھنے کی ہدایت بھی کی۔
انتظامیہ کے مطابق گرانفروشی یا ذخیرہ اندوزی کی شکایات کے ازالے کے لیے ہیلپ لائن فعال ہے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رہے گی۔
PRIME NEWS AGENCY
City Crime News International (CCNI)
ہر خبر کا رُخ سچ کی جانب
جڑے رہیں ملکی و غیر ملکی تجارتی، تجزیاتی، انوسٹی گیٹو اور تازہ ترین خبروں کے لیے۔
NEWS CENTERS PK
The Supreme Command of Truth Journalism.

