لاھور نیوز ڈیسک سی سی این آئی فریحہ منصب سے
Riaz Foundation، Umeed Foundation
اور
Galaxy Foundation
کی جانب سے ماہِ رمضان المبارک میں اجتماعی افطاری کا سلسلہ جاری ہے، جو 29 رمضان تک DHA کے مختلف مقامات پر جاری رہے گا۔
منتظمین کے مطابق روزانہ کی بنیاد پر سینکڑوں روزہ داروں اور مستحق افراد کے لیے باقاعدہ افطار دسترخوان سجایا جا رہا ہےجہاں معیاری کھانے اور پینے
کی اشیاء فراہم کی جا رہی ہیں اس فلاحی اقدام کا مقصد
مستحق خاندانوں کو رمضان المبارک کی برکتوں میں شریک کرنا اور بھائی چارے کے جذبے کو فروغ دینا ہے۔
افطاری پروگرام کی مجموعی نگرانی Shariq Riaz کر رہے ہیں،جو اپنی ٹیم کے ہمراہ انتظامات کو مؤثر انداز میں چلا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ سلسلہ آخری روزے تک جاری رکھا جائے گا تاکہ زیادہ سے زیادہ افراد مستفید ہو سکیں۔
سماجی و شہری حلقوں نے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے مخیر حضرات سے اپیل کی ہے کہ وہ بھی ایسے فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔
PRIME NEWS AGENCY
City Crime News International (CCNI)
ہر خبر کا رُخ سچ کی جانب
جڑے رہیں ملکی و غیر ملکی تجارتی، تجزیاتی، انوسٹی گیٹو اور تازہ ترین خبروں کے لیے۔
NEWS CENTERS PKThe Supreme Command of Truth Journalism.

