نیوز سینٹرز پاکستان کی خصوصی رپورٹ
ہر خبر کا رخ — سچ کی جانب
صبح بخیر زندگی
⚡ INSANIYAT KA ZAMEER LARZ UTHA — ALLAH KA FINAL AILAN! ⚡
🇵🇰 خصوصی فیچر “انسان اور انسانیت ایک تلخ آئینہ”
قارئین کرام
آج کے اس خصوصی فیچر میں ہم بات کریں گے انسان اور انسانیت کے اُس تعلق پر
جو وقت، خواہش اور غرور کے بوجھ تلے دم توڑتا جا رہا ہے۔
قرآن کہتا ہے وَامْتَازُوا الْيَوْمَ أَيُّهَا الْمُجْرِمُونَ
اے مجرمو آج تم الگ ہو جاؤ (یس: 59)
انسان اور انسانیت ایک تلخ آئینہ
دینِ اسلام میں پورے پورے داخل ہو جاؤ ، یہ کوئی دعوت نہیں، اللہ کا اعلان ہے۔ پر انسان اب بھی بازارِ نفس میں بکا جا رہا ہے، اور سمجھتا ہے، وہ جیت رہا ہے۔
يا الله اس دن کی ذلت سے بچا لینا، جب زمین خاموش نہیں ہوگی ، وہ چیخے گی
کہ “یہ وہ ہیں جنہوں نے انصاف کو دفن کیا،اور رحم کو خون میں لکھا
وَامْتَازُوا الْيَوْمَ أَيُّهَا الْمُجْرِمُونَ
اے مجرمو آج تم الگ ہو جاؤ ، کیسی لرزتی ہوئی صدا ہوگی، جب چہروں پر نور نہیں، بس ندامت کا اندھیرا ہوگا۔
انسان تو نے اپنے جیسا انسان کاٹ دیا، اپنے ضمیر کو ارزاں بیچا، اپنی سانسوں سے سچ نکال دیا۔
يا الله ہمیں اُن میں شامل کر لینا، جو تیرے بندوں میں تیرے بندے بن کے جیتے ہیں، نہ اُن میں ، جن سے تو کہے گا
اے مجرمو آج تم الگ ہو جاؤ
نیوز سینٹرز پاکستان کی یہ خصوصی رپورٹ ہمیں یاد دلاتی ہے کہ انسانیت کا معیار صرف زبان نہیں ، عمل، رحم اور انصاف ہے۔
ہر لفظ کے پیچھے ایک سوال چھپا ہے کیا ہم انسان ہیں. یا صرف انسان ہونے کا دعویٰ کر رہے ہیں؟
اختتامیہ پیغام
“انسانیت بچاؤ — ورنہ کل وہ دن آئے گا،جب اعلان ہوگا اے مجرمو آج تم الگ ہو جاؤ
ہر خبر کا رخ سچ کی جانب
نیوز سنٹرز پی کے
