Friday, December 5, 2025
No menu items!
HomeAJKBLACK DAY OF KASHMIR:INDIA’S ILLEGAL OCCUPATION STILL BLEEDS THE VALLEY SINCE 27...

BLACK DAY OF KASHMIR:INDIA’S ILLEGAL OCCUPATION STILL BLEEDS THE VALLEY SINCE 27 OCTOBER 1947

27 اکتوبر 1947 — جموں و کشمیر کی تاریخ کا وہ سیاہ باب جس دن بھارت نے اپنی فوجیں سری نگر میں اتار کر ریاست پر غیر قانونی قبضہ جمایا۔ یہ دن کشمیریوں کے لیے غم، مزاحمت اور قربانی کی علامت بن چکا ہے۔

ہر سال 27 اکتوبر کو کشمیری عوام دنیا بھر میں یومِ سیاہ کے طور پر مناتے ہیں، تاکہ عالمی ضمیر کو جھنجھوڑا جا سکے اور یاد دلایا جا سکے کہ بھارتی تسلط کے خلاف ان کی جدوجہد آج بھی جاری ہے۔

بھارت نے بین الاقوامی قوانین اور اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کی کھلم کھلا خلاف ورزی کرتے ہوئے وادی میں ظلم و بربریت کی انتہا کر دی۔ نہتے کشمیریوں پر گولیاں برسائیں گئیں، جبری گمشدگیاں معمول بن گئیں، عورتوں کی عصمت دری اور نوجوانوں کی قربانیاں آج بھی بھارتی ظلم کے خلاف گواہی دیتی ہیں۔

کشمیری عوام نے عہد کر رکھا ہے کہ وہ کسی قیمت پر بھارتی قبضہ قبول نہیں کریں گے۔ پاکستان سمیت دنیا بھر میں بسنے والے کشمیری آج کے دن اپنے مظلوم بھائیوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرتے ہیں۔

ان کا مطالبہ واضح ہے
“اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر حل کیا جائے، تاکہ جنوبی ایشیا میں امن کی فضا بحال ہو سکے۔
نیوز سینٹرز پاکستان — ہر خبر کا رخ سچ کی جانب

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments