Friday, July 10, 2026
No menu items!
HomeEDITORIALموجودہ بجٹ کے منفی اثرات سفید پوش طبقے کی دہلیز پر دستک...

موجودہ بجٹ کے منفی اثرات سفید پوش طبقے کی دہلیز پر دستک دینے لگے ، غریب کی رگوں سے خون کا آخری قطرہ بھی نچوڑا جا رہا ہے

اداریہ
سٹی کرائم نیوز انٹرنیشنل

سی سی این آئی


ملک میں پیش کئے گئے حالیہ بجٹ نے ایک بار پھر اس تلخ حقیقت کو آشکار کر دیا ہے

کہ معاشی بوجھ کا سب سے بڑا ہدف وہ طبقہ بنتا جا رہا ہے جو پہلے ہی مہنگائی، بے روزگاری اور کم آمدنی کے شکنجے میں جکڑا ہوا ہے۔

عوام پر امید تھی

کہ بجٹ میں ریلیف، روزگار کے مواقع اور بنیادی ضروریات زندگی کی قیمتوں میں کمی کے اقدامات سامنے آئیں گے

لیکن زمینی حقائق اس کے برعکس دکھائی دیتے ہیں۔


بجلی، گیس، پٹرولیم مصنوعات، اشیائے خورونوش اور روزمرہ استعمال کی دیگر ضروریات پر بڑھتے ہوئے اخراجات نے متوسط اور غریب طبقے کی کمر توڑ دی ہے۔

تنخواہ دار طبقہ ہو یا دیہاڑی دار مزدور، ہر شخص اپنے محدود وسائل کے ساتھ زندہ رہنے کی جدوجہد میں مصروف ہے۔

ایک طرف نئے ٹیکسوں اور بالواسطہ محصولات کا بوجھ بڑھایا جا رہا ہے، جبکہ دوسری جانب عوامی فلاح و بہبود کے ثمرات عام آدمی تک پہنچتے دکھائی نہیں دیتے۔


حکومت کا مؤقف ہے کہ معاشی استحکام، ترقیاتی منصوبوں اور بین الاقوامی مالیاتی ذمہ داریوں کی تکمیل کے لئے سخت فیصلے ناگزیر ہیں

لیکن سوال یہ ہے کہ کیا ان فیصلوں کا بوجھ صرف غریب اور متوسط طبقے کو ہی اٹھانا ہوگا۔۔؟؟؟

کیا صاحبِ حیثیت طبقات، بڑے سرمایہ دار اور ٹیکس چور بھی اسی شدت سے احتساب اور مالی ذمہ داری کا سامنا کر رہے ہیں۔۔؟؟؟


موجودہ صورتحال میں عوامی اضطراب بڑھتا جا رہا ہے۔

بازاروں میں خریداری کی قوت کم ہو رہی ہے، چھوٹے کاروبار مشکلات کا شکار ہیں اور نوجوانوں میں بے یقینی بڑھ رہی ہے۔

اگر یہی حالات برقرار رہے تو معاشی مسائل کے ساتھ ساتھ سماجی اور امن و امان کے چیلنجز بھی شدت اختیار کر سکتے ہیں۔


ریاست کی اصل طاقت اس کے عوام ہوتے ہیں۔ اگر عوام ہی معاشی دباؤ کے باعث پس رہے ہوں تو ترقی کے تمام دعوے اپنی افادیت کھو دیتے ہیں۔

وقت کا تقاضا ہے کہ حکومت بجٹ پر نظرثانی کرتے ہوئے ایسے عملی اقدامات کرے جو عام آدمی کو حقیقی ریلیف فراہم کریں

مہنگائی پر قابو پائیں اور معاشی انصاف کو یقینی بنائیں۔


یہ اداریہ کسی سیاسی جماعت یا شخصیت کے خلاف نہیں بلکہ عوامی مسائل کی نشاندہی اور معاشی انصاف کے مطالبے کی نمائندگی کرتا ہے۔

انسانیت بچائیں انصاف یقینی بنائیں


PRIME NEWS AGENCY
City Crime News International (CCNI)

ہر خبر کا رُخ سچ کی جانب
جڑے رہیں ملکی و غیر ملکی تجارتی، تجزیاتی، انوسٹی گیٹو اور تازہ ترین خبروں کے لئے۔

NEWS CENTERS PK

The Supreme Command of Truth Journalism.

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments