( غزہ ( انٹرنیشنل نیوز ڈیسک کے مطابق
شمالی غزہ میں واقع Jabalia Refugee Camp میں شہریوں کے ایک گروہ کو نشانہ بنائے جانے کے بعد دل دہلا دینے والے مناظر سامنے آئے ہیںعینی شاہدین کے مطابق حملے کے فوراً بعد امدادی اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں
زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔
جائے وقوعہ سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق حملے کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئےجبکہ امدادی کارکن ملبے اور متاثرہ علاقے میں مزید متاثرین کی تلاش میں مصروف ہیں۔
زخمیوں کو ایمبولینسوں کے ذریعے طبی مراکز منتقل کیا جا رہا ہے
جہاں انہیں ہنگامی طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔
مقامی ذرائع کے مطابق پناہ گزین کیمپ میں پہلے ہی انسانی بحران سنگین صورت اختیار کر چکا ہےاور حالیہ حملے نے وہاں موجود شہریوں، خصوصاً خواتین اور بچوں، کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔
متاثرہ علاقے سے سامنے آنے والی تصاویر اور ویڈیوز میں امدادی کارکنوں کو زخمیوں کو اٹھاتے اور محفوظ مقامات پرمنتقل کرتے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ شہری شدید خوف و ہراس کا شکار ہیں۔
PRIME NEWS AGENCY
City Crime News International (CCNI)
ہر خبر کا رُخ سچ کی جانب
جڑے رہیں ملکی و غیر ملکی تجارتی، تجزیاتی، انوسٹی گیٹو اور تازہ ترین خبروں کے لیے۔
NEWS CENTERS PKThe Supreme Command of Truth Journalism.
شمالی غزہ جبالیا پناہ گزین کیمپ میں شہریوں پر حملہ، متعدد زخمی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں
RELATED ARTICLES
