Saturday, July 11, 2026
No menu items!
HomeCountry newsافسوسناک خبر ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار تمام سوار شہید ایم آئی17...

افسوسناک خبر ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار تمام سوار شہید ایم آئی17 ہیلی کاپٹر کا مظفر آباد کے قریب حادثہ پیش آیا

مظفرآباد کے قریب پاک فوج کا ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار

تمام سوار اہلکار شہید


مظفرآباد نیوز ڈیسک

سی سی این آئی کے مطابق ہیلی کاپٹر ایم آئی 17 مظفرآباد پرواز کے دوران فنی خرابی کے باعث حادثے کا شکار ہو گیا

جس کے نتیجے میں ہیلی کاپٹر میں سوار تمام اہلکار شہید ہوگئے۔


پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق حادثے کے فوراً بعد ریسکیو اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں

اور علاقے کو گھیرے میں لے کر کاروائیاں شروع کر دی گئیں۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثہ فنی خرابی کے باعث پیش آیا،

تاہم حتمی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔


قومی قیادت نے اس افسوسناک سانحے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کی عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔

سرکاری سطح پر شہداء کی مکمل فہرست جاری کیے جانے کا انتظار کیا جا رہا ہے

جبکہ غیر مصدقہ سوشل میڈیا اطلاعات سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔


دفاعِ وطن کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے ان بہادر سپوتوں کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

پوری قوم شہداء کے اہل خانہ کے غم میں برابر کی شریک ہے۔


اللہ تعالیٰ تمام شہداء کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل نصیب فرمائے۔ آمین۔


PRIME NEWS AGENCY
City Crime News International (CCNI)

ہر خبر کا رُخ سچ کی جانب
جڑے رہیں ملکی و غیر ملکی تجارتی، تجزیاتی، انوسٹی گیٹو اور تازہ ترین خبروں کے لیے۔
NEWS CENTERS PK

The Supreme Command of Truth Journalism. :::

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments