Friday, December 5, 2025
No menu items!
HomeInternational NewsGAZA BLEEDS AGAIN AS ISRAEL INTENSIFIES SATURDAY STRIKES

GAZA BLEEDS AGAIN AS ISRAEL INTENSIFIES SATURDAY STRIKES

تل ابیب انٹرنیشنل

نیوز ڈیسک کے مطابق

غزہ کی ٹوٹی ہوئی گلیوں میں ہفتہ کے دن ایک بار پھر دھواں اٹھا، پھر چیخیں بکھر گئیں، اور پھر زمین نے معصوم لاشوں کا بوجھ اٹھایا۔

ہفتے کے روز اسرائیلی فوج نے حملوں کی ایک نئی لہر کا آغاز کیا، جس کا پہلا وار ایک کامیکازی ڈرون نے غزہ سٹی کی مصروف سڑک پر کیا جہاں چند لمحے پہلے زندگی چل رہی تھی، اور اگلے ہی لمحے موت نے سب کچھ روند دیا۔

ڈرون حملے میں نشانہ بنائی گئی گاڑی کے اطراف لوگ چل رہے تھے، بچے کھیل رہے تھے، عورتیں خریداری میں مصروف تھیں۔ اچانک دھماکہ ہوا جسموں کے ٹکڑے، اڑتی گرد، اور آسمان کو چیرتی چیخیں لمحوں میں منظر بدل گئیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق یہ حملہ صرف آغاز تھا

غزہ کے مختلف علاقوں پر مجموعی حملوں میں کم از کم 22 فلسطینی شہید ہوئے، جن میں بچے، خواتین اور عام شہری شامل ہیں۔
یہ وہ لوگ تھے جو میدانِ جنگ کا حصہ نہیں تھے، صرف زندہ رہنے کی جنگ لڑ رہے تھے۔

امدادی کارکنوں کے مطابق
ملبے سے نکلتے ہوئے بچوں کے ہاتھ سسکتی مائیں اور زخمیوں کی بکھری چیخیں یہ سب گواہی دیتے ہیں کہ غزہ میں انسانیت آج بھی لہو میں نہا رہی ہے۔ دنیا یہ سمجھ رہی تھی کہ سیز فائر کے بعد شاید کچھ سکون لوٹ آیا ہو

مگر غزہ کے لئے سیز فائر اب بھی ایک لفظ ہے—حقیقت نہیں۔ اسرائیلی حملوں نے واضح کر دیا کہ یہاں امن ابھی بھی ایک خواب ہے، جسے ہر دن ایک نیا دھماکہ کچل دیتا ہے۔ غزہ کے لوگ
اب بھی ڈرے ہوئے ہیں اب بھی بےگھر ہیں اب بھی اپنے پیاروں کے جنازے اٹھا رہے ہیں۔

اور غزہ کی مٹی آج بھی گواہ ہے کہ ہر شہید کی آخری سانس دنیا کے ضمیر سے سوال کرتی ہے ہم مظلوم ہیں، مگر کمزور نہیں آوازِ حق کبھی نہیں مرے گی۔”

GazaUnderAttack #PrayForGaza #CeasefireNow #FreePalestine #SavePalestinianChildren #HumanityFirst

PRIME NEWS AGENCY
City Crime News International

(CCNI)

ہر خبر کا رُخ سچ کی جانب
جڑے رہیں ملکی و غیر ملکی تجارتی، تجزیاتی، انوسٹی گیٹو اور تازہ ترین خبروں کے لئے۔

NEWS CENTERS PK The Supreme Command of Truth Journalism.

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments