طالبہ کو مبینہ طور پر ہراساں کرنے کے مقدمے میں نامزد ملزم گرفتار
مقدمہ نمبر 2341/26 میں دفعات 354 اور 509 کے تحت کارروائی
پولیس کا فوری ریڈ، نامزد ملزم ابوبکر گرفتار
انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے، تحقیقات میرٹ پر جاری
لاہور (نیوز ڈیسک، سی سی این آئی): وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق خواتین کے تحفظ اور جرائم کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل کرتے ہوئے
ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کے احکامات پر ایس پی اقبال ٹاؤن کی تشکیل کردہ خصوصی ٹیم نے تھانہ ہنجروال کے دائرہ اختیار میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے
طالبہ کو مبینہ طور پر ہراساں کرنے کے مقدمے میں نامزد ملزم ابوبکر ولد جھنڈے خان کو گرفتار کر لیا۔
ڈی ایس پی سبزہ زار عبد اللہ جان کی نگرانی، ایس ایچ او تھانہ ہنجروال عمران گجر کی سربراہی اور اے ایس آئی سمیع اللہ کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں ملزم کو گرفتار کیا گیا
ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 2341/26 تعزیراتِ پاکستان کی دفعات 354 اور 509 کے تحت درج کیا گیا تھا۔
مقدمے میں طالبہ کو مبینہ طور پر ہراساں کرنے، بلیک میل کرنے، دھمکیاں دینے اور ذہنی دباؤ میں رکھنے کے الزامات شامل ہیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق ڈی ایس پی سبزہ زار عبد اللہ جان کی نگرانی، ایس ایچ او تھانہ ہنجروال عمران گجر کی سربراہی اور اے ایس آئی سمیع اللہ کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں ملزم کو گرفتار کیا گیا۔
بعد ازاں اسے مزید قانونی کارروائی اور تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ خواتین اور بچوں کے خلاف جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔
مقدمے کی تفتیش قانون، میرٹ اور دستیاب شواہد کی بنیاد پر جاری ہے
جبکہ حتمی فیصلہ عدالت میں پیش کیے جانے والے شواہد اور عدالتی کارروائی کے مطابق ہوگا۔
اس مرحلے پر ملزم زیرِ تفتیش ہے اور اس کے خلاف عائد الزامات ثابت ہونا عدالتی کارروائی سے مشروط ہے۔
پولیس نے شہریوں، خصوصاً خواتین اور طالبات، سے اپیل کی ہے
ہراسانی، بلیک میلنگ یا کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کی صورت میں فوری طور پر قانون نافذ کرنے والے اداروں سے رابطہ کریں
تاکہ بروقت قانونی کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔
PRIME NEWS AGENCY
CITY CRIME NEWS INTERNATIONAL (CCNI)
NEWS CENTERS PAKISTAN
ہر خبر کا رُخ سچ کی جانب
جڑے رہیں ملکی و غیر ملکی تجارتی، تجزیاتی، انوسٹی گیٹو اور تازہ ترین خبروں کے لیے۔
NEWS CENTERS PK
The Supreme Command of Truth Journalism.
