Friday, July 10, 2026
No menu items!
HomeCountry newsمحسن بیگ کیس سابق ایف آئی اے افسر بابر بخت قریشی کو...

محسن بیگ کیس سابق ایف آئی اے افسر بابر بخت قریشی کو اختیارات کے ناجائز استعمال پر تین سالہ تنزلی کی سزاوزیراعظم کی منظوری

سابق ایف آئی اے افسر بابر بخت قریشی کو اختیارات کے ناجائز استعمال پر تین سالہ تنزلی کی سزا


وزیراعظم کی منظوری سے محکمانہ کارروائی مکمل، گریڈ اور پے اسکیل کم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری


اسلام آباد نیوز ڈیسک سی سی این آئی کے مطابق صحافی محسن جمیل بیگ کے گھر پر چھاپے اور اختیارات کے مبینہ ناجائز استعمال سے متعلق محکمانہ کارروائی منطقی انجام کو پہنچ گئی۔

وفاقی کابینہ ڈویژن کے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے سابق ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ بابر بخت قریشی (PSP/BS-20) کے خلاف بڑی محکمانہ سزا نافذ کر دی ہے۔


سرکاری نوٹیفکیشن نمبر 1/46/2022-D-III، مؤرخہ 22 جون 2026 کے مطابق وزیراعظم، بطور مجاز اتھارٹی، نے سول سرونٹس (ایفیشنسی اینڈ ڈسپلن) رولز 2020 کے تحت بابر بخت قریشی کو تین سال کے لیے نچلے عہدے اور کم پے اسکیل پر تنزلی کی سزا دینے کی منظوری دی

جس کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق محکمانہ انکوائری 21 جون 2023 کے حکم پر شروع کی گئی تھی اور انکوائری مکمل ہونے کے بعد سزا سنائی گئی۔ متعلقہ قواعد کے تحت بابر بخت قریشی کو فیصلے کے خلاف 30 روز کے اندر اپیل دائر کرنے کا حق بھی حاصل ہے
۔


یاد رہے کہ فروری 2022 میں صحافی محسن جمیل بیگ کے گھر ایف آئی اے کے چھاپے کے دوران اسلام آباد ہائی کورٹ نے کارروائی کو اختیارات کے مبینہ غلط استعمال قرار دیتے ہوئے بابر بخت قریشی کے خلاف شوکاز نوٹس جاری کیا تھا

جبکہ بعد ازاں انہیں ایف آئی اے کے عہدے سے بھی ہٹا دیا گیا تھا۔

PRIME NEWS AGENCY
City Crime News International (CCNI)

ہر خبر کا رُخ سچ کی جانب
جڑے رہیں ملکی و غیر ملکی تجارتی، تجزیاتی، انوسٹی گیٹو اور تازہ ترین خبروں کے لئے۔


NEWS CENTERS PK

The Supreme Command of Truth Journalism.

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments