Friday, July 10, 2026
No menu items!
HomeColumnistعبادتِ الٰہی کو صرف مسجدوں، تسبیحوں اور لمبے سجدوں تک محدود نہ...

عبادتِ الٰہی کو صرف مسجدوں، تسبیحوں اور لمبے سجدوں تک محدود نہ کیجیے بلکہ اسے اپنے کردار میں شامل کیجیے۔


عبادت جب کردار بن جائے
تحریر ڈاکٹر ملک نفیس بھٹہ

کالم سرِ راہ
عبادتِ الٰہی کو صرف مسجدوں، تسبیحوں اور لمبے سجدوں تک محدود نہ کیجیے بلکہ اسے اپنے کردار میں شامل کیجیے۔

کیونکہ اصل عبادت وہ ہے جو انسان کے رویّے، لہجے، صبر اور حوصلے میں جھلکے۔


سرِ راہ ایسے بے شمار لوگ ملتے ہیں جو بظاہر خاموش، تھکے ہوئے اور پریشان دکھائی دیتے ہیں

مگر ان کے اندر یقین کا ایک ایسا چراغ روشن ہوتا ہے جو حالات کے اندھیروں کو بھی شکست دے دیتا ہے۔

مردِ باہمت و خوددار رات بھر محنت کر سکتا ہے

صبح سویرے اُٹھ سکتا ہے، بھوک، تھکن اور محرومی برداشت کر سکتا ہے

مگر وہ اپنے رب سے مایوس نہیں ہوتا۔


وہ جانتا ہے کہ خالی جیب انسان کو کمزور ضرور کر

سکتی ہے مگر بے یقین نہیں قرضوں کا بوجھ اس کی کمر جھکا سکتا ہے

مگر اس کے حوصلے نہیں توڑ سکتا۔

تنہائی اسے خاموش کر سکتی ہے مگر اس کے یقین کو ختم نہیں کر سکتی۔

یہی یقین دراصل عبادت کا وہ درجہ ہے جو انسان کو ٹوٹنے نہیں دیتا۔


ایک خوددار انسان جب مشکلات کے سمندر میں ڈوب رہا ہوتا ہے

تب بھی اس کے لبوں پر شکوہ نہیں بلکہ امید ہوتی ہے۔

وہ ہر صبح یقینِ کامل کے ساتھ منزل کی طرف نکلتا ہے

کہ میرا رب العزت، رحمن و رحیم ہے

وہ میرے حال سے واقف ہے

وہ میری محنت کو ضائع نہیں کرے گا

اور ایک دن سب کچھ بہتر ہو جائے گا

اِن شاء اللہ۔
آج کے دور میں سب سے بڑی

عبادت شاید یہی ہے کہ انسان حالات کی سختیوں کے باوجود اپنے کردار کو زندہ رکھے۔

جھوٹ، فریب، حسد اور نفرت کے بازار میں بھی سچائی، صبر اور دیانت کا دامن نہ چھوڑے

کیونکہ عبادت صرف وہ نہیں جو جائے نماز پر ادا کی جائے، عبادت وہ بھی ہے جو انسان زندگی کے میدان میں اپنے

اخلاق سے ثابت کرے۔
سرِ راہ یہ حقیقت ہمیشہ یاد رکھنی چاہیے

کہ اللہ اُن لوگوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑتا جو ٹوٹنے کے باوجود شکر ادا کرتے ہیں

جو رونے کے باوجود دعا کرتے ہیں

اور جو خالی ہاتھ ہونے کے باوجود امید کا دامن نہیں چھوڑتے۔

یہی ایمان ہے، یہی عبادت ہے اور یہی وہ طاقت ہے

جو انسان کو اندھیروں سے نکال کر روشنی کی طرف لےجاتی ہے


PRIME NEWS AGENCY
City Crime News International (CCNI)
ہر خبر کا رُخ سچ کی جانب
جڑے رہیں ملکی و غیر ملکی تجارتی، تجزیاتی، انوسٹی گیٹو اور تازہ ترین خبروں کے لیے۔
NEWS CENTERS PK — The Supreme Command of Truth Journalism
.

کیونکہ اصل عبادت وہ ہے جو انسان کے رویّے، لہجے، صبر اور حوصلے میں جھلکے۔


سرِ راہ ایسے بے شمار لوگ ملتے ہیں جو بظاہر خاموش، تھکے ہوئے اور پریشان دکھائی دیتے ہیں

مگر ان کے اندر یقین کا ایک ایسا چراغ روشن ہوتا ہے

جو حالات کے اندھیروں کو بھی شکست دے دیتا ہے۔

مردِ باہمت و خوددار رات بھر محنت کر سکتا ہے

صبح سویرے اُٹھ سکتا ہے، بھوک، تھکن اور محرومی برداشت کر سکتا ہے

مگر وہ اپنے رب سے مایوس نہیں ہوتا۔


وہ جانتا ہے کہ خالی جیب انسان کو کمزور ضرور کر سکتی ہے مگر بے یقین نہیں۔ قرضوں کا بوجھ اس کی کمر جھکا سکتا ہے مگر اس کے حوصلے نہیں توڑ سکتا۔ تنہائی اسے خاموش کر سکتی ہے مگر اس کے یقین کو ختم نہیں کر سکتی۔

یہی یقین دراصل عبادت کا وہ درجہ ہے جو انسان کو ٹوٹنے نہیں دیتا۔


ایک خوددار انسان جب مشکلات کے سمندر میں ڈوب رہا ہوتا ہے تب بھی اس کے لبوں پر شکوہ نہیں بلکہ امید ہوتی ہے۔ وہ ہر صبح یقینِ کامل کے ساتھ منزل کی طرف نکلتا ہے

کہ میرا رب العزت، رحمن و رحیم ہے، وہ میرے حال سے واقف ہے، وہ میری محنت کو ضائع نہیں کرے گا، اور ایک دن سب کچھ بہتر ہو جائے گا، اِن شاء اللہ۔


آج کے دور میں سب سے بڑی عبادت شاید یہی ہے کہ انسان حالات کی سختیوں کے باوجود اپنے کردار کو زندہ رکھے۔

جھوٹ، فریب، حسد اور نفرت کے بازار میں بھی سچائی، صبر اور دیانت کا دامن نہ چھوڑے۔

کیونکہ عبادت صرف وہ نہیں جو جائے نماز پر ادا کی جائے، عبادت وہ بھی ہے جو انسان زندگی کے میدان میں اپنے اخلاق سے ثابت کرے۔


سرِ راہ یہ حقیقت ہمیشہ یاد رکھنی چاہیے کہ اللہ اُن لوگوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑتا جو ٹوٹنے کے باوجود شکر ادا کرتے ہیں،

جو رونے کے باوجود دعا کرتے ہیں، اور جو خالی ہاتھ ہونے کے باوجود امید کا دامن نہیں چھوڑتے۔

یہی ایمان ہے، یہی عبادت ہے اور یہی وہ طاقت ہے جو انسان کو اندھیروں سے نکال کر روشنی کی طرف لے جاتی ہے۔


PRIME NEWS AGENCY
City Crime News International (CCNI)
ہر خبر کا رُخ سچ کی جانب
جڑے رہیں ملکی و غیر ملکی تجارتی، تجزیاتی، انوسٹی گیٹو اور تازہ ترین خبروں کے لیے۔
NEWS CENTERS PK — The Supreme Command of Truth Journalism.

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments