Friday, July 10, 2026
No menu items!
HomeAJKMishal Malik Calls For Peace, Dialogue And Constitutional Resolution Amid Azad Kashmir...

Mishal Malik Calls For Peace, Dialogue And Constitutional Resolution Amid Azad Kashmir Crisis

آزاد کشمیر کے حالات پر مشعال ملک کی پریس کانفرنس


اسلام آباد / مظفرآباد نیوز ڈیسک (سی سی این آئی)


کشمیری حریت رہنما مشعال حسین ملک نے آزاد کشمیر کی حالیہ کشیدہ صورتحال پر پریس کانفرنس کرتے ہوئےکہا کہ تشدد، نفرت اور تصادم کی سیاست سے گریز کریں

انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے عوام کے جائز خدشات اور مطالبات کو مذاکرات ، آئینی طریقہ کار اور جمہوری عمل کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے۔

مشعال ملک نے زور دیا کہ موجودہ حالات میں قومی یکجہتی ، امن اور برداشت کی ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ انتشار اور خونریزی کسی مسئلے کا حل نہیں بلکہ اس سے خطے میں مزید بے چینی پیدا ہوتی ہے۔

یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں خصوصاً مظفرآباد، راولاکوٹ اور دیگر شہروں میں سیاسی کشیدگی، احتجاجی مظاہروں اور ہڑتالوں کے باعث معمولات زندگی متاثر ہوئے ہیں۔

حالیہ جھڑپوں میں متعدد افراد کے جاں بحق اور زخمی ہونے کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں

جبکہ حکومت اور احتجاجی قیادت کے درمیان اختلافات برقرار ہیں۔


رپورٹس کے مطابق تنازع کا ایک بڑا سبب قانون ساز اسمبلی میں مہاجرینِ کشمیر کے لیے مختص نشستوں سے متعلق عدالتی فیصلے اور اس کے بعد پیدا ہونے والی سیاسی صورتحال ہے

جس پر مختلف حلقے اپنے اپنے مؤقف کا اظہار کر رہے ہیں۔

سیاسی و سماجی مبصرین کے مطابق آزاد کشمیر کی موجودہ صورتحال نہ صرف مقامی سیاست بلکہ قومی سلامتی، جمہوری استحکام اور عوامی اعتماد کے حوالے سے بھی اہمیت اختیار کر چکی ہے۔

ایسے میں تمام فریقین کو تحمل، دانشمندی اور مذاکرات کے راستے کو ترجیح دینی چاہیے تاکہ خطے میں امن و استحکام برقرار رہ سکے۔

PRIME NEWS AGENCY
City Crime News International (CCNI)

ہر خبر کا رُخ سچ کی جانب
جڑے رہیں ملکی و غیر ملکی تجارتی، تجزیاتی، انوسٹی گیٹو اور تازہ ترین خبروں کے لیے


NEWS CENTERS PK

The Supreme Command of Truth Journalism.

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments