آزاد کشمیر کے حالات پر مشعال ملک کی پریس کانفرنس
اسلام آباد / مظفرآباد نیوز ڈیسک (سی سی این آئی)
کشمیری حریت رہنما مشعال حسین ملک نے آزاد کشمیر کی حالیہ کشیدہ صورتحال پر پریس کانفرنس کرتے ہوئےکہا کہ تشدد، نفرت اور تصادم کی سیاست سے گریز کریںانہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے عوام کے جائز خدشات اور مطالبات کو مذاکرات ، آئینی طریقہ کار اور جمہوری عمل کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے۔
مشعال ملک نے زور دیا کہ موجودہ حالات میں قومی یکجہتی ، امن اور برداشت کی ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ انتشار اور خونریزی کسی مسئلے کا حل نہیں بلکہ اس سے خطے میں مزید بے چینی پیدا ہوتی ہے۔
یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں خصوصاً مظفرآباد، راولاکوٹ اور دیگر شہروں میں سیاسی کشیدگی، احتجاجی مظاہروں اور ہڑتالوں کے باعث معمولات زندگی متاثر ہوئے ہیں۔حالیہ جھڑپوں میں متعدد افراد کے جاں بحق اور زخمی ہونے کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں
جبکہ حکومت اور احتجاجی قیادت کے درمیان اختلافات برقرار ہیں۔
رپورٹس کے مطابق تنازع کا ایک بڑا سبب قانون ساز اسمبلی میں مہاجرینِ کشمیر کے لیے مختص نشستوں سے متعلق عدالتی فیصلے اور اس کے بعد پیدا ہونے والی سیاسی صورتحال ہےجس پر مختلف حلقے اپنے اپنے مؤقف کا اظہار کر رہے ہیں۔
سیاسی و سماجی مبصرین کے مطابق آزاد کشمیر کی موجودہ صورتحال نہ صرف مقامی سیاست بلکہ قومی سلامتی، جمہوری استحکام اور عوامی اعتماد کے حوالے سے بھی اہمیت اختیار کر چکی ہے۔ایسے میں تمام فریقین کو تحمل، دانشمندی اور مذاکرات کے راستے کو ترجیح دینی چاہیے تاکہ خطے میں امن و استحکام برقرار رہ سکے۔
PRIME NEWS AGENCY
City Crime News International (CCNI)
ہر خبر کا رُخ سچ کی جانب
جڑے رہیں ملکی و غیر ملکی تجارتی، تجزیاتی، انوسٹی گیٹو اور تازہ ترین خبروں کے لیے
NEWS CENTERS PKThe Supreme Command of Truth Journalism.
